ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں بائک اور کار کی ٹکر۔۔بائک سوار موقع پر ہی ہلاک

بنٹوال میں بائک اور کار کی ٹکر۔۔بائک سوار موقع پر ہی ہلاک

Thu, 06 Jul 2017 21:41:06    S.O. News Service

بنٹوال6؍جولائی (ایس او نیوز) کلڈکا کے قریب کے سی روڈ پر ایک تیز رفتار کار نے موٹر بائک کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں بائک سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ 

اطلاع کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت کائکامبا کے رہنے والے محمد اسماعیل کے فرزند محمد اویس (۲۰سال) کے طور پر کی گئی جو بی سی روڈ  میں اپنے رشتے داروں کے یہاں جا کر واپس اپنے گھر لوٹ رہا تھا۔بتایا گیا ہے کہ کوالیس  کار جو کلڈکا سے منی کی طرف جارہی تھی اس نے اویس کی پلسر بائک کو اتنی زورسے  ٹکر ماری کہ وہ اچھل کر سڑک پر گر گیا اور اسی وقت دم توڑ گیا۔ ٹکر مارنے کے بعد کار موقع پر سے فرار ہوگئی۔

بنٹوال ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر چندراشیکھریانے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیاہے اور ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: